جموں میں دریائے چناب کے گاؤں فتح کوٹلی گدکھل میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے گجر برادری کے لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
دریائے چناب میں سیلاب جیسی صورت حال کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت - Chinaab river - CHINAAB RIVER
ہر سال کی طرح اس بار بھی دریائے چناب میں آبی سطح بڑھ جانے کے باعث لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کچھ دن کے لیے کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔
Published : Jul 6, 2024, 7:43 AM IST
|Updated : Jul 6, 2024, 1:45 PM IST
مزید پڑھیں: بارہمولہ کے سوپور ربن کے نالہ پہرو میں نوجوان غرقاب
پولیس انتظامیہ کے اہلکار بار بار لوگوں کو سمجھا رہے ہیں کہ وہ دریائے چناب کے قریب نہ جائیں۔ آج ایس ڈی ایم اکھنور لیکھ راج نے پنچایت گڑھکل کے فتح کوٹلی گاؤں کا دورہ کیا اور علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے سے دریائے چناب کے اطراف و اکناف کی زمین میں مٹی کا کٹاؤ ہوا ہے۔