جموں: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر منگل کے روز تین مشتبہ افراد گاڑی میں سوار ہو کر جموں کی طرف روانہ ہوئے، تاہم ابھی تک اس گاڑی کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جموں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر تین مشتبہ افراد ٹویرا گاڑی میں زبردستی سوار ہو کر جموں کی طرف روانہ ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناشری ٹنل عبور کرنے کے بعد گاڑی کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد سرینگر جموں شاہراہ اور صوبہ جموں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے سرینگر جموں شاہراہ پر جگہ جگہ ناکوں کا جال بچھایا ہے جہاں پر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں وکشمیر میں پچھلے ایک ہفتے سے سکیورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔سرینگر جموں شاہراہ پر تین مشتبہ افراد کی جانب سے گاڑی میں زبردستی سوار ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔دریں اثنا یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں وکشمیر کے قرب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔جموں نگروٹہ شاہراہ کو سکیورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا ہے اور پنجاب سے آنے والی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی کے بعد ہی انہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔