اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں عازمین حج کے لئے ویکسینشن کیمپ - Vaccination Camp for Hajj Pilgrims - VACCINATION CAMP FOR HAJJ PILGRIMS

ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع داک بنگلہ میں بلاک میڈیکل آفیسرکی جانب سے ویکسینیشن مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر درجنوں عازمین حج کو ویکسینیشن لگائے گئے۔

سوپور میں عازمین حج کے لئے ویکسینشن کیمپ
سوپور میں عازمین حج کے لئے ویکسینشن کیمپ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 5:00 PM IST

سوپور میں عازمین حج کے لئے ویکسینشن کیمپ

بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع داک بنگلہ میں بلاک میڈیکل آفیسرکی جانب سے ویکسینیشن مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر درجنوں عازمین حج کو ویکسینیشن لگائے گئے۔ویکسینیشن کے لئے منعقدہ کیمپ میں کئی طبی ماہرین کو مدعو کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بلاک میڈیکل آفسر کی جانب سے منعقدہ ویکسینیشن مہم کے دوران بلاک سوپور اور بلاک روہامہ کے تقریباً 300 عازمین حج کو ٹیکے لگائے گئے۔عازمین حج میں ویکسینیشن مہم کے انعقاد کو لے کر زبردست جوش وخروش بھی پایا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ویکسینیشن مہم دو روزہ میں مکمل کی جائے گی جس کے دوران سوپور میں یہ مہم کل بھی جاری رہے گی۔اس سلسلے میں کیے گئے انتظامات پر عازمین حج نے متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسوپور اور ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ حج کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویکسینیشن کے لیے اچھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ کے عازمین حج کیلئے بلاک میڈیکل آفیسر کی جانب سے ویکسینیشن مہم - Vaccination Camp for Haj Pilgarms

اس دوران بلک میڈیکل افسر سوپور نے کہا کہ ہم نے عازمین حج 2024 کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ضلع بارہمولہ کے تمام عازمین حج سے اپیل کہ کہ ویکسین لگوائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details