گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں پرنسپل اینڈ سیشن جج رتیش کمار دوبے کی صدارت میں یو ٹی آر سی کی ایک مٹینگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔اس میٹنگ میں کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے یو ٹی سی آرمیٹنگ شیڈول کے مطابق، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل جموں کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام آج ضلع گاندربل میں انڈر ٹرائل ریویو کمیٹی (یو ٹی آر سی ) کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں رہائی کے لیے قابل غور قیدیوں کی شناخت اور جائزہ میں تیزی لائی جا سکے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
گاندربل میں انڈر ٹرائل ریویو کمیٹی کا اجلاس - UTRC Meeting - UTRC MEETING
UTRC Meeting In Ganderbal ضلع گاندربل میں پرنسپل اینڈ سیشن جج رتیش کمار دوبے کی صدارت میں یو ٹی آر سی کی ایک مٹینگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Published : Apr 17, 2024, 5:40 PM IST
یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کا عمل جاری - Anantnag Rajouri LS Seat
یو ٹی آر سی کے باقاعدہ کام کو تیز کریں اور تمام اہل زیر سماعت قیدیوں (UTPs)قیدیوں کا جائزہ لیں۔مٹینگ میں (یو ٹی آر سی ) کمیٹی کے اراکین کے بھی تھے۔میٹنگ میں، کمیٹی نے اہل (یو ٹی پی ایس )قیدیوں کے معاملات کا جائزہ لیا جن کو سکریٹری،ڈی ایل ایس اے ( DLSA )گاندربل نے غور کے لیے شارٹ لسٹ کیا اور کمیٹی نے 03 قیدیوں کو رہا کرنے کی سفارش کی۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی اس طرح کی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ زیر سماعت قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں بات چیت کی جا سکے۔