اردو

urdu

پتھراؤ اور ہڑتالوں کی آڑ میں چند ہزار ووٹوں پر جیتنے والوں کی آج ہار ہوگی: صوفی محمد یوسف - JK Assembly Elections 2024

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 12:35 PM IST

وادیٔ کشمیر میں بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے کہا کہ پتھراؤ اور ہڑتالوں کی آڑ میں چند ہزار ووٹوں سے جیتنے والے آج ہار جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات جیسے جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

Under the guise of stone pelting and strikes, those who won by a few thousand votes will lose today
پتھر بازی اور ہڑتالوں کی آڑ میں چند ہزار ووٹوں پر جیتنے والوں کی آج ہار ہوگی (ETV Bharat Urdu)

سریگفوارہ، بجبہاڑہ:بی جے پی کے نائب صدر جموں وکشمیر صوفی محمد یوسف نے اپنے آبائی حلقہ سریگفوارہ بجبہاڑہ میں ووٹ ڈالا۔ صوفی یوسف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ان علاقائی پارٹیوں کو پتہ چلے جو پتھراؤ اور ہڑتالوں کی آڑ میں چند ہزار ووٹوں سے ایم ایل اے بنتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام بلا خوف ووٹ ڈالنے کے لیے نکل رہے ہیں کیونکہ لوگ بدلاؤ چاہتے ہیں۔

پتھر بازی اور ہڑتالوں کی آڑ میں چند ہزار ووٹوں پر جیتنے والوں کی آج ہار ہوگی (ETV Bharat Urdu)
پتھر بازی اور ہڑتالوں کی آڑ میں چند ہزار ووٹوں پر جیتنے والوں کی آج ہار ہوگی (ETV Bharat Urdu)
صوفی نے کہا کہ لوگوں کا رجحان بی جے پی کی طرف ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو امن اور ترقی کی جانب گامزن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا رجحان دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اس بار ریکارڈ توڑ ووٹنگ ہوگی۔ صوفی کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سریگفوارہ بجبہاڑہ حلقہ کے لوگ انہیں اپنی خدمت کا موقع ضرور دیں گے۔
پتھر بازی اور ہڑتالوں کی آڑ میں چند ہزار ووٹوں پر جیتنے والوں کی آج ہار ہوگی (ETV Bharat Urdu)
پتھر بازی اور ہڑتالوں کی آڑ میں چند ہزار ووٹوں پر جیتنے والوں کی آج ہار ہوگی (ETV Bharat Urdu)
یہ بھی پڑھیں:
ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید - JK Assembly Elections 2024

واضح رہے کہ بی جے پی کے صوفی محمد یوسف کا مقابلہ پی ڈی پی کی التجا مفتی اور این سی کے ڈاکٹر بشیر احمد ویری کے ساتھ ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ اننت ناگ کے سات حلقوں میں بجبہاڑہ سریگفواڑ ایک واحد حلقہ ہے جہاں پر صرف تین امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں پی ڈی پی کی التجا مفتی، این سی کے ڈاکٹر بشیر احمد ویری اور بے جے پی کے صوفی محمد یوسف شامل ہیں، مانا جاتا ہے کہ اس حلقہ میں ایک بار پھر این سی اور پی ڈی پی کے امیدواروں کے درمیان شدید مقابلہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details