اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ میں پولیس کی بروقت کارروائی میں دو نقب زنوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے مالہ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔ دراصل پولیس اسٹیشن کوکرناگ کو ساگم کوکرناگ سے تعلق رکھنے والی روبی اختر زوجہ محمد اقبال وازہ نام کی ایک خاتون کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی۔ خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ اپنی بہن کے گھر تھوڑی دیر کے لیے آئی تھی۔ اُسی دوران کچھ نامعلوم چور اس کے گھر کے اندر داخل ہوئے۔ نقب زنوں نے کچھ نقدی، طلائی زیورات، تانبے کے برتن وغیرہ چوری کر لیے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اننت ناگ میں چوری کا معمہ حل، دو چور گرفتار - Thieves arrested - THIEVES ARRESTED
Burglary case solved جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو نقب زنوں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے مالہ مسروقہ برآمد کر کے ضبط کیا ہے۔
Published : Mar 28, 2024, 7:45 PM IST
مزید پڑھیں:بڈگام میں چوری کا معاملہ، مال مسروقہ ضبط: پولیس
اس مناسبت سے پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں زیر ایف آئی آر نمبر 30/2024 U/S 454, 380 IPC مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔ تحقیق کے بعد کوکرناگ پولیس پارٹی نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے فیضان گلزار لون ولد گلزار احمد لون ساکن ماگرے پورہ اچھہ بل اور بلال احمد گنائی ولد غلام احمد گنائی ناگم کوکرناگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار شدگان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ اس معاملے میں پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔