پلوامہ (جموں کشمیر):جموں کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ علاقے کے پنزگام میں عسکریت پسندوں کے معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افیسر نے بتایا کہ اونتی پورہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز کی ایک مشترکہ پارٹی نے اونتی پورہ کے پنزگام علاقے میں دو عسکری معاونین کو گرفتار کیا۔ پولیس بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں افراد کی تحویل سے دو پستول، دو میگزین سمیت گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی، اونتی پورہ، اعجاز زرگر نے بتایا کہ گزشتہ شام ایک مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس پارٹی نے زبیر الحسن ڈار ولد غلام حسن ساکنہ ڈوگری پورہ سے پوچھ تاچھ کی گئی اور اس کی نشاندہی پر ایک پستول، دو پستول میگزین، 9mmکے دو دو رائونڈ وغیرہ ضبط کر لئے گئے۔ اس ضمن میں پولیس نے پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔