بجبہاڑہ: سکیورٹی فورسز نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے نائنہ بجبہاڑہ علاقے میں عسکری تنظیم لشکر بیبہ سے وابستہ دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ و گرینیڈ برآمد کیا گیا۔
ناکہ پر چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے گرفتار شدگان کا تعلق ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران دو لشکر کے معاونین کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا گرفتار شدگان کی شناخت سمیر احمد ڈار ساکن سنگم اور وسیم احمد وانی ساکن شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے پستول۔ ایک گرینیڈ سمیت دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس پوسٹ سنگم میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 82/2024 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔