بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو چرس سمیت ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن کنزر کی ایک ٹیم نے ملگام - اولورہ لنک روڑ پر ناکہ قائم کیا جس دوران پولیس دو افراد کو روک کر ان کی تلاشی لی۔ پولیس بیان کے مطابق تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 32 گرام چرس اور شارٹ ڈیجیٹل سکیلر برآمد ہوا۔
پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کو موقع پر ہی گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن کنزر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت ہاشم احمد میر ولد فاروق احمد اور عاقب احمد شاہ ولد غلام محمد ساکنان ملگام، کنزر کے طور پر ظاہر کی ہے۔ اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن کنزر میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔