اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: نارستان میں یوتھ کانگریس نے منایا یومِ تاسیس، شجرکاری مہم کا بھی اہتمام - Youth Congress Foundation Day 2024 - YOUTH CONGRESS FOUNDATION DAY 2024

یوتھ گانگریس فاؤنڈیشن ڈے کے موقعے پرنارستان میں ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر آل انڈیا یوتھ کانگریس کے سیکرٹری منپریت سنگھ مانی نے کانگریس پارٹی کی قربانیوں کے بارے میں روشنی ڈالی۔

نارستان میں یوتھ کانگریس نے منایا یومِ تاسیس
نارستان میں یوتھ کانگریس نے منایا یومِ تاسیس (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 1:57 PM IST

نارستان میں یوتھ کانگریس نے منایا یومِ تاسیس (ETV Bharat)

ترال (جموں و کشمیر): آل انڈیا یوتھ کانگریس کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر نارستان ترال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آل انڈیا یوتھ کانگریس کے سیکرٹری منپریت سنگھ مانی، کے علاوہ دیگر یوتھ لیڈران بھی موجود تھے۔ جنہوں نے پارٹی کے حوالے سے اپنی اپنی بات رکھی۔

یوتھ کانگریس فاؤنڈیشن ڈے پر نارستان میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے منپریت سنگھ مانی ملک کی سب سے تجربے کار ’کانگریس پارٹی‘ کے بارے میں روشنی ڈالی اور اس کے کارکنان کی قربانیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کانگریس پارٹی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے جو لوگوں کے حقوق کے لئے لڑتی ہے۔ چاہے وہ کسانوں کی لڑائی ہو، بیروزگاروں کی لڑائی ہو یا پھر نوجوانوں کی لڑائی ہو کانگریس نے ہمیشہ ان کے مسٔلے حل کئے ہیں۔

آل انڈیا یوتھ کانگریس کے سیکرٹری منپریت سنگھ مانی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے سب سے بڑا کارنامہ ملک کی آزادی میں پیش پیش رہ کر انجام دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا سپورٹ کریں تاکہ عوام کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیوں کے لیڈران ووٹ لینے کے لئے آپ کے پاس آجاتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ وہ پھر کبھی آپ کے مسائل کے حل کے لئے یہاں نہیں آتے ہیں۔ اس لئے یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس بار آپ سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں۔

بعد ازاں یوتھ کانگریس کارکنوں نے مونگہامہ ترال میں ایک شجرکاری مہم بھی انجام دی اس موقع پر کانگریس کارکنوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں جو ماحول پیدا کیا گیا ہے وہ ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ملک کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہو رہے ہیں، بلکہ ابتری کی جانب گامزن ہو رہے ہیں ان حالات میں کانگریس ملک کے لیے عوام کی ایک کرن کے بطور سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترال علاقہ کو ہمیشہ سیاست کا شکار ہونا پڑا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ استحصالی سیاست کا خاتمہ کیا جائے اور ملک کو آگے بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details