اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوج نے ترال میں نوجوانوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا

ترال علاقے میں فوج کی جانب سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کی 16 ٹیموں نے شرکت کی۔

CRICKET TOURNAMENT IN TRAL
فوج نے ترال میں نوجوانوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

ترال: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں فوج کی جانب سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کی سولہ ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ شالہ درمن اور چھانتکتار کی ٹیموں کے مابین بجہ ونی سپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال سہیل احمد ریشی بطور مہمان خصوصی موجود رہے، جبکہ فوج کی 42 آر آر کے کمانڈنگ آفیسر شیرمکھ جوسف میتھیو بطور مہمان زی وقار شامل رہے۔ اس موقع پر فائنل میچ دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد موجود رہی، جنھوں نے تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

فوج نے ترال میں نوجوانوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا (Etv Bharat)

غور طلب ہے کہ فائنل کے دلچسپ مقابلے میں شالہ درمن کی ٹیم نے جیت کر ٹورنامنٹ کو اپنے نام کیا۔ کھلاڑیوں نے اس قسم کے ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر فوج کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی سی آر پی ایف 180 بٹالین نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت نو اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ اور والی بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ہفتہ کے روز انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم ترال میں منعقد کی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں بارہ کرکٹ اور بارہ والی بال ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ لڑکیوں کے ضمرے میں والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل شہید ہمایوں ٹیم نے جیت تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترال میں والی بال اور کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ABOUT THE AUTHOR

...view details