سرینگر : مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمای راجدھانی سرینگر میں آج ہفتہ کے روز بھی غیر ملکی سیاحوں نے تازہ برفباری کا خوب لفت اٹھایا۔ آج صبح سے ہی مختلف جگہوں پر سیاح برفباری کا لطف اٹھاتے دیکھے گئے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سرینگر میں سیاحوں نے تازہ برفباری کا خوب لفت اٹھایا، سیاحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں - TOURISTENJOY SNOWFALL
کئی سیاحوں کہا کہ ہماری زندگی کا خواب تھا کہ ہم وادی کشمیر میں برفباری دیکھیں اور ہم کافی خوش ہیں۔
Published : Dec 28, 2024, 4:06 PM IST
|Updated : Dec 28, 2024, 5:45 PM IST
اس دوران سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر میں صبح سے ہی درجنوں غیر ملکی سیاح سیلفی کے ساتھ ساتھ ڈانس کرتے ہوے دیکھے گیے۔ زیادہ تر سیاح اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ برف باری کا مزہ لیتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوے کئی سیاحوں کہا کہ ہماری زندگی کا خواب تھا کہ ہم وادی کشمیر میں برفباری دیکھیں اور ہم کافی خوش ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ برف باری کے موقعے پر کشمیر آنے سے خوشی محسو ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہپنا ہے کہ ایسا نظارہ کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملتا۔
سیاح برف باری کے درمیان کچھ جگہوں پر مزہ لے رہے ہیں لیکن دوسری جگہوں پر پریشانی بھی ہو رہی ہے۔کشمیر میں برف کی چادر پھیل گئی ہے۔ اننت ناگ سے بارہمولہ تک برف پڑی ہے۔ سیاح اس موسم کو بہت خوشگوار محسوس کر رہے ہیں۔ نئے سال سے قبل سیاحوں کی بڑی تعداد کشمیر کے مختلف علاقوں میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچی ہے۔ لیکن یہ برف باری اب سیاحوں کے لیے آفت بن چکی ہے۔ برف باری اتنی شدید ہے کہ گاڑیاں چل نہیں رہی ہیں۔ سیاح ہر طرف پھنس گئے ہیں۔ وہ رات سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں کشمیری ان کے لیے فرشتے بن رہے ہیں۔سرکار سے لے کر کشمیری عوام سیاحوں کی مدد کے لئے پیش پیش ہیں۔