گاندربل:وادی کشمیر میں ہوئی تازہ برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سیاحوں کے چہرے پر مسکراہٹ نظر آرہی ہے اور سیاحتی مقام پر سیاحوں کی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔
برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر گاندربل شامیبر ، اے آر ٹی او گاندربل وجاہت حبیب نے آج سونہ مرگ کے گنگیر علاقے کا دورہ کر کے ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ انسپکٹر منظور احمد قریشی بھی تھے۔
اے آر ٹی او نے برفباری کے دوران گگنگیر سے سونہ مرگ کی طرف سیاحوں کو لے جانے والے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ہدایت دی ہے کہ برفباری کے دوران سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔