اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپوارہ میں گلا کٹی ہوئی لاش برآمد - Throat Slit Body Recovered - THROAT SLIT BODY RECOVERED

شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی جبکہ سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں کمسن لڑکا دوسری منزل سے گر کر فوت ہو گیا۔

کپوارہ میں گلا کٹی ہوئی لاش برآمد
کپوارہ میں گلا کٹی ہوئی لاش برآمد (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 3:02 PM IST

کپوارہ، سرینگر (جموں کشمیر): سرحدی ضلع کپوارہ کے آوورہ نامی ایک دور افتادہ گائوں میں پیر کی صبح اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش اس کے ہی گھر سے بر آمد ہوئی۔ پولیس نے لوازمات کے لیے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملہ درج کر لیا ہے۔ ادھر، سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں بھی سات سالہ بچے کی دوسری منزل سے گرنے کے سبب موت واقع ہو گئی۔

کپوارہ پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح انہیں ایک اطلاع موصول ہوئی کہ آوورہ کے مقام علاقے میں ایک شخص کی لاش گھر میں پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی متوفی کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوگی، تاہم انہوں نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے متوفی کی شناخت عبد الحمید خان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے قانونی ورثاء کے سپرد کر دیا۔

ادھر، گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں ایک سات سالہ لڑکا مکان کی دوسری منزل سے گر کر فوت ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سات سالہ محمد سعاد ولد نیاز احمد چاچو کہنہ کھن، ڈلگیٹ علاقے میں رہائشی مکان کی دوسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہو گیا، اسے فور طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ پولیس نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رام بن میں پر اسرار حالت میں ایک شخص کی لاش برآمد - Man Found Dead in Ramban

ABOUT THE AUTHOR

...view details