شوپیان:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے شوپیان کے آڑی جن علاقے میں آتشزدگی کی ہولناک واردات میں تین مکان خاکستر ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی عدم موجودگی کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں تاخیر ہوئی،اس کے باعث آگ نے بھیانک شکل ختیار کرلی۔اس کے سبب اتنا زیادہ نقصان ہوا۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ شوپیان قصبے سے آڑی جن علاقے تک کا فاصلہ تقریباً 14 کلومیٹر ہے جس کی وجہ سے فائر سروسز کو یہاں پہنچنے میں کافی وقت لگا۔ مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ شوپیان سے اپیل کی ہے کہ اس علاقے میں فوری طور پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا مرکز قائم کیا جائے ۔اس کے علاوہ دمکل اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔