بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منشیات کے خاتمے کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پارٹی نے کنیس پورہ، سنگھ پورہ کراسنگ پر قائم ایک ناکے پر تین افراد کو روک کر ان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 30 گرام ممنوعہ براؤن شوگر برآمد کیا گیا۔
بارہمولہ پولیس نے انہیں موقع پر ہی حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن بارہمولہ منتقل کر دیا جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کی عاقب سلام بٹ ولد عبدالسلام، یاسر احمد بٹ ولد فیاض احمد ساکان شیروانی کالونی، خواجہ باغ اور سمرن جیت سنگھ ولد پرمیندر سنگھ ساکنہ سنگھ پورہ کلاں، بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ کیس کی مناسبت سے پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔