گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل زوجیلا میں اتوار کو ایک بڑا حادثہ ہیش آیا جہاں ایک بھاری بھرکم پتھر روڈ پر چل رہی گاڑی کے اوپر گر پڑا۔ اس میں ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جب کہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مٹائن دراس سے سرینگر جارہی ایک الٹو کار پر پانی متھہ زوجیلا کے مقام پر ایک بھاری بھر کم پتھر گر گیا، اس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقعے پر ہی فوت ہو گئے۔ جب کہ ایک خاتون اور بچی نے زخموں سے تاب نہ لا کر ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سو نمرگ پولیس، پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ سے وابستہ طبی ٹیم اور مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچے اور راحت رسانی کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
زوجیلا میں گاڑی پر بھاری بھرکم پتھر گرنے سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق - zojila road accident - ZOJILA ROAD ACCIDENT
جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل کے زوجیلا علاقے میں پیش آئے اس حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی جب کہ مزید تین افراد زخمی ہو گئے۔
Published : Jun 18, 2024, 12:24 PM IST
|Updated : Jun 18, 2024, 2:31 PM IST
مزید پڑھیں: کولگام کے کھڈونی میں سڑک حادثہ، دو بھائیوں کی موت
حال ہی میں جموں سرینگر قومی شاہراہ کے قریب واقع کھڈونی علاقہ میں ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر دو بھائیوں کی موت ہو گئی۔ اس کی وجہ سے علاقہ میں کہرام مچ گیا اور رنج وغم کی فضا پھیل گئی۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں، لیکن حکومت ان کو نظر انداز کر رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسے علاقوں اور شاہراہوں پر حادثات سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کرے۔