اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹاون ہال میں ممبر اسمبلی نے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی - RAFIQ AHMED NAIK

ممبر اسمبلی نائک نے علاقے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا کا جائزہ لیا۔

ٹاون ہال میں ممبر اسمبلی نے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
ٹاون ہال میں ممبر اسمبلی نے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی (Image Source: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2024, 6:07 PM IST

ترال : ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائک نے آج ضلعی اور سب ضلعی آفیسر ان کے ساتھ پہلی تعارفی اور جایزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش, اے سی ڈی ڈاکٹر فرحت،ڈی پی او منظور احمد خان کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر ممبر اسمبلی نائک نے علاقے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا کا جائزہ لیا اور آفیسر ان پر زور دیا کہ وہ تندہی کے ساتھ کام کریں۔ انھوں نے ترال علاقے کی مجموعی ترقی کے حوالے سے دہی ترقی، سڑکوں کی تعمیر، شعبہ صحت، بجلی اور دیگر شعبوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر آفیسرس نے ممبر اسمبلی کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوی کے حوالے سے جانکاری فراہم کی۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائک نے بتایا کہ آج کی میٹنگ تعارفی میٹنگ تھی جس میں آفیسر ان کے ساتھ تعارف ہوا جبکہ مختلف معاملات زیر بحث لاے گیے اور ان پر زور دیا گیا کہ وہ سرکاری دفاتر سے نکل کر عوام میں جاکر عوامی مشکلات کا ازالہ کریں ۔ رفیق احمد نایک نے بتایا کہ پستونہ وھاب صاحب سڑک کی تعمیر کے لیے نہ صرف اسمبلی بلکہ اس کے باہر بھی آواز اٹھاوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details