سوپور: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں گزشتہ 22 دنوں سے لاپتہ ایک شخص کی لاش ہفتہ کی صبح دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت محمد مقبول میر ولد ابوالعزیز میر ساکن ماپن پورہ سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
Published : Apr 20, 2024, 1:33 PM IST
|Updated : Apr 20, 2024, 4:50 PM IST
سوپور: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں گزشتہ 22 دنوں سے لاپتہ ایک شخص کی لاش ہفتہ کی صبح دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت محمد مقبول میر ولد ابوالعزیز میر ساکن ماپن پورہ سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔
لاش کو مقامی لوگوں نے کرالٹانگ سوپور علاقے کے قریب دریائے جہلم میں تیرتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اس حادثے کے بارے میں مطلع کیا جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو طبی قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال سوپور بھیج دیا ہے اور قانونی کاروائی کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
اس ضمن میں پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ چند مہینوں سے دراۓ جہلم سے کافی مقامات پر کئی ایک نامعلوم لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے انک اپوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ان کے ایلِ خانہ کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔
لوگوں میں اس بات کے لیکر کافی تشویش پائی جاتی ہے کہ آخر جہلم ندی میں اتنی لاشیں کیوں ملتی ہیں۔ اس طرح کے معاملات خودکشی کے ہیں یا پھر اس کے پیچھے کوئی اور دوسری وجوہات ہیں۔ فی الحال پولیس اس کیس کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔