سرینگر: جموں وکشمیر میں ملیٹینسی کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنے کے لیے کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے جمعہ کے روز سرینگر اور دہلی میں پانچ مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیں۔ایس آئی اے کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران موبائل فون، ڈیجیٹل اور مجرمانہ مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔
ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی نے جمعے کے روز سرینگر اور دہلی میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے بتایا کہ ایس آئی اے کی خصوصی ٹیموں نے بیک وقت چھاپہ مارے، جس دوران تفتیش سے متعلقہ بینک دستاویزات، جائیدادوں سے متعلق دستاویزات، موبائل فونز، ڈیجیٹل مواد، سم کارڈز وغیرہ کی شکل میں مجرمانہ مواد قبضے میں لے لیا گیا۔