جموں:جموں کی ضلع انتظامیہ نے شدید گرمی کے حوالہ سے عام لوگوں سے ضروری ہدایات اور اپیل کی ہے۔ ضلع جموں کے ڈپٹی کمشنر سچن کمار نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کو باہر نہیں نکلنے کا مشورہ دیا گیا۔ آگ لگنے یا طبیعت بگڑنے کی صورت میں کچھ اہم نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں، تاکہ مدد کے لیے رابطہ کیا جاسکے۔ آگ لگنے کی صورت میں، لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے 101 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ دیگر نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ان میں فائر کنٹرول روم گاندھی نگر 0191-2457705، روپ نگر 0191-2597522، کینال ہیڈ جموں 0191-2555260، اکھنور 01924-252481، آر ایس پورہ 01923-265770، -265703 49525773۔ کے نمبرات دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: