اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انتخابات میں حصہ لینا میرا ذاتی نہیں بلکہ پارٹی کا فیصلہ ہوگا: عمر عبداللہ - PARLIAMENTARY CANDIDATES NC - PARLIAMENTARY CANDIDATES NC

Omar On INDIA alliance Meeting نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ جو انڈیا الائنس کی میٹنگ آئندہ کل رام لیلا میدان دہلی میں منعقد ہورہی ہے، اس میں پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ شرکت کریں گے۔

عمر عبداللہ
عمر عبداللہ

By UNI (United News of India)

Published : Mar 30, 2024, 4:01 PM IST

انتخابات میں حصہ لینا میرا ذاتی نہیں بلکہ پارٹی کا فیصلہ ہوگا: عمر عبداللہ

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینا یہ نہ لینا ان کا ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ پارٹی کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کبھی بھی کر سکتی ہے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: 'میں الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں اور کہاں سے لڑوں یہ میرا ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ پارٹی کا فیصلہ ہوگا'۔ان کا کہنا تھا: 'تنظیم اگر پسند کرے گی تو مجھے منڈیٹ دے سکتی ہے'۔
عمر عبداللہ نے لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کے اعلان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا: 'ابھی سجاد لون کے بغیر کسی نے اعلان نہیں کیا ہے، آپ این سی کے پیچھے ہی کیوں پڑے ہو"۔
انہوں نے کہا: 'ممکن ہے کہ نیشنل کانفرنس نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد امیدواروں کا اعلان کرے گی یا ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ہم کاغذات نامزدگی دائر کرنے کے آخری دن امید واروں کا اعلان کریں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران افواہوں کا بازار ہمیشہ گرم رہتا ہے اور آج یہاں ایسا ہی ماحول ہے۔

مزید پڑھیں:

  • دلی کی تمام طاقتیں نیشنل کانفرنس کو ہرانے میں مصروف: عمر عبداللہ
  • پارلیمانی انتخابات کے لئے کشمیر کی سیاسی جماعتیں امیدواروں پر مخمصے میں

(یو این آئی )

ABOUT THE AUTHOR

...view details