رامبن:جموں و کشمیر کے ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں صفائی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے ضلع رامبن کے چاروں طرف گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ ہر طرف گندگی کی وجہ سے عوام میں بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ صفائی ملازمین کے کام پر نہ آنے کی وجہ سے اسکولوں سمیت تمام عوامی مقامات، راستوں اور گلی کوچوں میں بھی گندگی بڑھ رہی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
رامبن میں صفائی ملازمین کی ہڑتال، عوامی مقامات پر گندگی کے انبار - SWEEPERS STRIKE IN RAMBAN
رامبن میں صفائی ملازمین نے اجرت میں اضافہ اور پرانے ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبہ پر ہڑتال کر دی۔
Published : Nov 17, 2024, 7:57 AM IST
|Updated : Nov 17, 2024, 10:32 AM IST
احتجاجی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ وہ دہائیوں سے محکمے میں بطور عارضی ملازم کام کر رہے ہیں۔ شہروں اور بستیوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے لیکن مہنگائی کے اس دور میں تین سو روپے کی مزدوری سے گھر بار چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ اس لیے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ان ملازمین میں سے جن لوگوں نے سات سال کی مدت ملازمت مکمل کر لی ہے، انہیں جلد مستقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کئی بار احتجاج کر چکے ہیں کہ ہر بار ہمیں دس پندرہ دن کا وقت لے کر ٹال دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ضلع رامبن کے میتراہ علاقہ کے باشندوں نے شراب کی دکان کے خلاف احتجاج کیا
ایک اور ملازم نے اس ہڑتال کے تعلق سے صفائی ملازمین کے مطالبات کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ یہ ملازمین اس محکمے میں کئی برسوں سے تین سو روپے کی یومیہ مزدوری پر کام کر رہے ہیں۔ آج کے وقت میں تین سو روپے میں گزر بسر نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ملازمین کی جائز مانگوں کو فوری طور پر مانتے ہوئے ہائر اتھارٹی سے بات کی جائے تاکہ ان کے مسئلے حل ہو سکیں۔