اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 4:26 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پاکستانی ڈرون پر بھارتی فوج کی فائرنگ - Drone Spotted at LoC

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر اس وقت ایک پاکستانی ڈرون پر چند راؤنڈ فائر کیے جب اسے بھارتی حدود میں اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

پاکستانی ڈرون پر کی بھارتی فوج نے فائرنگ
پاکستانی ڈرون پر کی بھارتی فوج نے فائرنگ (فائل فوٹو)

پونچھ (جموں و کشمیر) :سرحدی ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کے لیے فوجی اہلکاروں نے چند راؤنڈ فائرنگ کیے۔ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منگل ایک ڈرون کچھ دیر تک بھارتی حدود میں داخل ہوا اور کچھ ہوا میں گھومنے کے بعد پاکستان واپس لوٹ گیا۔

لائن آف کنٹرول کی حفاظت پر مامور فوجی اہلکاروں نے بتایا کہ پیر کی شام 9.15 کے قریب ایک ہزار میٹر سے زیادہ بلند ہوا میں ایک پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ اور اس ڈرون کو گرانے کے لیے اہلکاروں نے اگلے 10 منٹ میں پانچ راؤنڈ فائر کیے جو ڈرون کو نہیں لگے اور ڈرون واپس پاکستان کی سرحد میں داخل ہو گیا۔

فوجی حکام کا کہنا تھا کہ آدھے گھنٹے سے زائد عرصے کے بعد ایک پاکستانی ڈرون کو دوبارہ بھارتی حدود میں داخل ہوتے دیکھا گیا اور اس پر مزید دو راؤنڈ فائر کیے گئے، جس کے بعد وہ بھی دوسری جانب واپس چلا گیا۔ فوج کے جوانوں نے منگل کی صبح ایل او سی کے نزدیک دیہات میں تلاشی مہم شروع کر دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈرون سے کوئی ہتھیار یا منشیات نہ گرایا گیا ہو۔ دریں اثناء، جموں و کشمیر پولیس نے سرحد پار سے ہتھیاروں یا منشیات کو گرانے کے لیے اڑائے جانے والے ڈرون کے بارے میں معلومات حکام تک پہنچانے کے لیے 3 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کٹھوعہ میں دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری، پانچ فوجی اہلکار ہلاک، جدید ہتھیاروں سے لیس تھے عسکریت پسند

ABOUT THE AUTHOR

...view details