بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سملر، کدارہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بہتر رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے بے حد مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب انہیں روزانہ گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سڑک پر جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع پانی اور کیچڑ راہگیروں کے لیے پریشانیوں کا باعث بنا ہوا ہے۔
’’سڑک کی مرمت میں ناکامی‘‘ کے حوالہ سے سملر کے باشندوں نے پی ایم جی ایس وائی محکمہ کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ لوگوں کے مطابق محکمہ کی جانب سے سڑک کی مرمت میں ناکامی کے باعث طویل عرصے سے سملر اور کڈارہ علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں افراد مصائب جھیل رہے ہیں جس سے دونوں دیہات کے مکین متاثر ہوئے ہیں۔