اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں خشک موسم، منفی شبانہ درجہ حرارت کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں شدید سردی، برفباری اور درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

کشمیر میں خشک موسم، منفی شبانہ درجہ حرارت کی پیشگوئی
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ڈل جھیل سمیت دیگر آبی منجمد ہو جاتے ہیں (Photo: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

سرینگر:محکمہ موسمیات نے جموں کشمیر میں آئندہ دنوں کے لیے سرد موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 23 نومبر تک خشک موسم برقرار رہے گا۔ تاہم 23 نومبر کی رات اور 24 نومبر کی صبح بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس کے بعد 25 نومبر سے دوبارہ خشک موسم کی واپسی ہوگی۔

شبانہ درجہ حرارت میں کمی

گزشتہ شب وادی بھر میں کم از کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ سیاحتی مقام گلمرگ کا درجہ حرارت -2.2 ڈگری سیلسیش جبکہ پہلگام کا درجہ حرارت -3.6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ جموں ڈویژن میں بھی سردی کی لہر جاری ہے، جہاں بٹوٹ میں درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت مزید 1 سے 2 ڈگری تک گر سکتا ہے، جس کے باعث عوام اور سیاحوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سیاحتی مقامات پر برفباری

بالائی مقامات اور معروف سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ اور پہلگام میں ہلکی برفباری کا امکان ہے، جس سے ٹریفک میں خلل پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پھسلن اور کم حد نگاہ (limited visibility) کے لیے تیار رہیں۔

محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی حالات پر نظر رکھیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔ ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے کہا: ’’سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ہم عوام سے محتاط رہنے کی درخواست کرتے ہیں۔‘‘

آئندہ موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ: 19 سے 23 نومبر تک موسم خشک رہے گا۔ جبکہ 23 اور 24 نومبر کو بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ وہیں 25 سے 30 نومبر تک دوبارہ خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں سردیوں کا راج شروع، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details