پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر کے ایس ڈی ایم عمران راشد کٹاریہ نے عام لوگوں کو پیر کی رات 9 بجے سے صبح 4 بجے کے درمیان جنگلاتی علاقوں میں جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ ایس ڈی ایم کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فوجی افسران نے یہ بات ان کے علم میں لائی ہے کہ کچھ شہری رات کے وقت جنگلاتی علاقوں اور کھیتوں میں شال اور کمبل پہن کر گھومتے ہیں۔ مختلف سکیورٹی ایجنسیاں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگلاتی علاقوں میں سرچ آپریشن کرتی ہیں۔ ایسے میں کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اگر کسی بھی شخص کو جنگل کے علاقے میں جانا ہو تو اسے فوج اور پولیس افسران سے اجازت لینی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: