اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹپر ڈل جھیل میں گرنے سے ڈرائیور کی موت - ٹپر ڈل جھیل میں جا گر

tipper Plunges into Dal Lake Driver killed ایک ٹپر سرینگر کے ڈل جھیل میں جا گرنے سے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے میت کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور لوازمات کی تکمیل کے بعد تجہیز و تکفین کے لیے لاش کو لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔

dal lake accident
dal lake accident

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 2:16 PM IST

ٹپر ڈل جھیل میں گرنے سے ڈرائیور کی موت

سرینگر:جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں جمعرات کی صبح ایک ٹپر بولیوارڈ روڈ پر حادثہ کا شکار ہوا جس کی وجہ سے ڈرائیور کی موقع پر موت واقع ہو گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک تیز رفتار ٹپر جو نشاط علاقے سے ڈلگیٹ کی جانب جا رہا تھا، سڑک سے لڑھک کر ڈل جھیل میں جا گرا۔ حادثہ میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، معلوم ہوا ہے کہ ٹپر میں ڈرائیور اکیلا ہی سوار تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹپر زیر رجسٹریشن نمبر JK06 – 2692 بولیوارڈ روڈ پر مکائی پوائنٹ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک کر ڈل جھیل میں جا گرا۔ حادثہ میں فوت ہوئے ڈارئیور کی شناخت طارق احمد کھٹانہ، ساکنہ کنگن، گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد پولیس کو مطلع کیا گیا جنہوں نے ڈرائیور کی لاش کو پانی سے باہر نکال کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔

مزید پڑھیں:ہاؤس بوٹ آتشزدگی میں تین غیر ملکی سیاح ہلاک

پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید کاررروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ ادھر، حادثہ میں ڈرائیور کے فوت ہونے کی خبر طارق کے آبائی علاقہ کنگن پہنچنے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details