اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر لیہہ شاہراہ آزمائشی طور بحال - Srinagar Leh highway

Srinagar Leh highway restored on trial basis سرینگر لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے تاہم حکام نے سفر سے قبل ڈرائیوروں سے متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کرنے اور ایڈوائزریز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 12:09 PM IST

سرینگر لیہہ شاہراہ آزمائشی طور بحال
سرینگر لیہہ شاہراہ آزمائشی طور بحال

سرینگر لیہہ شاہراہ آزمائشی طور بحال

گاندربل (جموں کشمیر) :قریب ایک ماہ تک بھاری برفباری کی وجہ سے بند رہنے کے بعد سرینگر لیہہ شاہراہ پر جمعہ کو آزمائشی طور 37 کے قریب ٹاٹا موبائل گاڑیوں کو منی مرگ سے سرینگر کی طرف روانہ کیا گیا۔ عہدیداروں کے مطابق گزشتہ روز چار بجے سرینگر لیہہ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا جس کے بعد کرگل پولیس اور بیکن، پروجیکٹ و جیک کے افسران نے زوجیلا کا دورہ کرکے سڑک کی صور تحال کا جائزہ لیا جس کے بعد آج صبح دس بجے منی مرگ سے سرینگر کی طرف آزمائشی طور پر 37 کے قریب ٹاٹا موبائل گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ آج منی مرگ سے سرینگر کی طرف آزمائشی طور پر ٹاٹا موبائل گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ہے، جبکہ انہوں نے مسافرین اور ڈرائیوروں سے ایڈوائزری کے بغیر کوئی بھی سفر کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ آزمائشی طور گاڑیاں روانہ کرنے کا مقصد سڑک کی پوری طرح جانچ کرنا ہے، تاکہ مسافرین کو سفر کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ بھاری برفباری کی وجہ سے سرینگر لیہہ شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا جس کے باعث ماہ صیام کے متبرک ایام میں کرگل لداخ اور در اس میں تازہ سبزی اور پھلوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی بیکن اور پروجیکٹ وجیک نے سرینگر لیہہ شاہراہ کے دونوں طرف سے ایک ہفتے میں برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا اور آج آزمائشی طور پر گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زوجیلا درے پر برف ہٹانے کا کام زور و شور سے جاری - SNOW CLEARANCE at Zojila

ABOUT THE AUTHOR

...view details