اننت ناگ:چھ دن تک جاری رہنے والی رسومات کے بعد آج رام مندر کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی ملکی اور غیر ملکی مہمان افتتاحی تقریبات میں موجود رہے۔ وہی اس حوالے سے ضلع اننت ناگ کے مارٹنڈ سوریا مندر میں رام مندر پران پرتیشتھا کے پیش نظر خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا، جس میں کشمیری پنڈتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ پانچ سو سال سے زائد عرصہ کے بعد بھگوان رام کی پران پرتیشتھا کی جا رہی ہے جس کو لیکر انہیں کافی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام سب کے بھگوان ہے اس لئے ہم سب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔