اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں المناک سڑک حادثہ میں 65 سالہ خاتون ہلاک - Mother Killed son injured - MOTHER KILLED SON INJURED

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک معمر خاتون سڑک حادثے کے دوران فوت ہو گئی جبکہ اس کا فرزند شدید زخمی ہو گیا۔

گاندربل میں المناک سڑک حادثہ میں 65 سالہ خاتون ہلاک
گاندربل میں المناک سڑک حادثہ میں 65 سالہ خاتون ہلاک (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 8:08 PM IST

گاندربل میں المناک سڑک حادثہ میں 65 سالہ خاتون ہلاک (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل (جموں کشمیر) :وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں المناک ٹریفک حادثے میں معمر خاتون ہلاک جبکہ ااسکوٹی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ سرینگر لیہہ شاہراہ پر ہاری پورہ، گاندربل کے مقام پر جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک اسکوٹی اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوئی۔ ٹکر کے نتیجے میں اسکوٹی پر سوار 65 سالہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ خاتون کا فرزند، اسکوٹی ڈرائیور، زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق طاشوق احمد لون ولد غلام احمد ساکنہ حکیم گنڈ اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی غرض سے اسکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر JK16B, 7902 پر سوار ہوئے اور ضلع گاندربل کے ہاری پورہ کے مقام پر ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK13B, 1957 کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں طاشوق کی والدہ، عائشہ بیگم زوجہ غلام احمد، موقع پر ہی ہلاک ہو گئی، جبکہ طاشوق احمد شدید زخمی ہو گیا جسے فور طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

گاندربل پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی و طبی لوازمات کے لیے اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے، پولیس نے ٹرک کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Ganderbal Road Accident: سرینگر لیہہ شاہراہ پر حادثہ، آٹھ افراد زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details