ریاسی: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک فوجی کو اس کے سسر نے مبینہ طور پر خاندانی تنازعہ پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ولیج ڈیفنس گارڈ (VDG) کے رکن دولت رام نے مبینہ طور پر کیمبل ڈنگا گاؤں میں اپنے داماد امیت سنگھ، جو ایک فوجی سپاہی ہے، پر اپنی پوانٹ 303 رائفل سے گولی چلادی، گولی امیت سنگھ کے سینے میں لگی، جس کے بعد انہیں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ دم توڑ دیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں کے ریاسی میں ازدواجی تنازعہ پر سسر نے فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا - Soldier shot dead by father in law
Soldier shot dead by father in law in Reasi جموں و کشمیر کے ریاسی خاندانی تنازعہ کے چلتے سسر نے داماد فوجی کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔
Published : May 11, 2024, 9:37 PM IST
بتایا جاتا ہیں کہ ہلاک شدہ اس فوجی جوان کا بیوی کے ساتھ دیرینہ تنازعہ تھا اور اس وقت وہ گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی کر رہا تھا تبھی یہ سب دیکھ کر سسر نے گولی چلادی۔ فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور امیت سنگھ اور اس کی زخمی بیوی جو جھگڑے میں زخمی ہوگئی تھی کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی علاج کے بعد سنگھ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال ریفر کیا گیا لیکن جموں جاتے ہوئے راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔