اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

الخیر ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے غریب کنبوں کے درمیان کھانے پینے کے سامان تقسیم

Ration Kits Distribution In Anantnag اننت ناگ ضلع کے آشاجی پورہ میں واقع الخیر ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے ایک سوغریب اور ضرورتمندوں کے کنبوں کے درمیان کھانے پینے کے سامان کے ساتھ ساتھ ملبوسات تقسیم کئے گئے ۔

الخیر ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے غریب کنبوں کے درمیان کھانے پینے کے سامان تقسیم
الخیر ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے غریب کنبوں کے درمیان کھانے پینے کے سامان تقسیم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 4:30 PM IST

Updated : Feb 17, 2024, 6:00 PM IST

الخیر ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے غریب کنبوں کے درمیان کھانے پینے کے سامان تقسیم

اننت ناگ:جہاں سرکار کی جانب سے غریب اور پسماندہ لوگوں کی مدد کے لئے مختلف سکیمیں چلائی جا رہیں ہیں وہیں دوسری طرف جنوبی کشمیر کے ضلع اننت کے کے آشاجی پورہ علاقے میں فلاحی ادارے غریبوں اور مفلس لوگوں کی مدد کے لئے سامنے آرہے ہیں۔

وہی آج اننت ناگ ضلع کے آشاجی پورہ میں واقع الخیر ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے ایک سوغریب اور ضرورتمندوں کے کنبوں کے درمیان کھانے پینے کے سامان کے ساتھ ساتھ ملبوسات تقسیم کئے گئے۔ سوسائٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے ایام میں انہیں کافی مشکلات درپیش ہیں۔ ان مشکلات کو تھوڑا کم کرنے کےلئے سوسائٹی ہر وقت پیش پیش رہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ سوسائٹی کی جانب سے بے روزگاری کو کم کرنے کےلئے ایک سلائی سنٹر قائم کیا گیا جس میں سیکنڑوں خواتین نے ابھی تک مفت سلائی کی تربیت حاصل کی ہے۔ ادارے کی مدد سے خواتین آج خود کا کاروبار چلا رہیں ہیں۔اس سلائی سنٹر میں خواتین کو مفت تربیت فراہم کی جاتی ہے۔تربیت مکمل ہونے کے بعد خواتین کو خود کفیل بننے میں بھی ادارہ مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ میں محکمہ سوشل ویلفیر کی جانب سے انسداد منشیات پروگرام

انہوں نے مزید کہاکہ الخیر ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے غریب کنبوں کے ساتھ ساتھ یتیموں اور بیواؤں کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2024, 6:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details