سونمرگ( جموں و کشمیر):وادی کشمیر میں موسم میں آئی تبدیلی کے بعد سیاحتی مقام سونمرگ گلمرگ اور مغل روڈ پر برفباری ہوئی ہے جس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں 3.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
تازہ برف باراں کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی سیر وتفریح پر آئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ سیاحوں کے مطابق ان کی تمنا آج پوری ہوئی جب انہوں نے صبح اٹھ کے برف کی سفید چادر دیکھی۔
غیر ریاستی سیاحوں کے مطابق' برف دیکھ کو وہ بہت خوش ہوئے، اور جس برف کو وہ فلموں میں دیکھ رہے تھے آج انہوں نے برف گرتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے'۔