سرینگر:ایس آئی اے کے بیان کے مطابق سرینگر کے سعید پورہ عیدگام اور احمد نگر صورہ میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ تاہم ایس آئی کے نے جس افراد کے گھروں میں یہ چھاپے مارے ہیں ان کے نام ابھی تک نہیں بتائے ہیں۔
یہ چھاپے ماری 85 کروڑ ٹرر فنڈنگ والے مقدمے کی مزید پوچھ گچھ کے ضمن میں کی گئی۔ اس کے لئے ایس آئی اے نے گزشتہ برس اگست میں ایف آئی اے زیر نمبر 08، 2023 درج کیا جاچکا ہے۔
ایس آئی نے اس مقدمے میں گزشتہ برس 9 نومبر کو ایک اعلی پولیس افسر پرویز احمد ڈار اور تاجر کے گھروں سمیت 22 مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ پرویز احمد ڈار پولیس حلقوں میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیاں کرنے میں کافی معروف تھے۔ لیکن ٹیرر فنڈنگ کے مقدمے کے سلسلے میں ان کے گھر پر ایس آئی اے کے چھاپے نے پولیس اور عوامی حلقوں کو چونکا دیا تھا۔