اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں چھیلا ڈھانگری کے متعدد علاقے موبائل نیٹ ورک خدمات سے محروم - Mobile Network problem - MOBILE NETWORK PROBLEM

ضلع پونچھ کے متعدد دور دراز علاقوں میں آج بھی موبائل نیٹ ورک نہیں ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بالخصوص اسکولی بچے کافی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

منڈی میں کے متعدد علاقوں میں موبائل نیٹ ورک نہیں
منڈی میں کے متعدد علاقوں میں موبائل نیٹ ورک نہیں (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2024, 4:04 PM IST

منڈی (جموں و کشمیر):ضلع پونچھ کے متعدد دور دراز علاقے ایسے بھی ہیں جوکہ آج بھی موبائل نیٹ ورک کی خدمات سے محروم ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ پریشان ہیں۔ اس کی ایک زندہ مثال تحصیل منڈی کا دور دراز علاقہ چھیلا ڈھانگری ہے، جہاں آج بھی متعدد علاقے موبائل نیٹ ورک کی خدمات سے محروم ہیں۔

منڈی میں کے متعدد علاقوں میں موبائل نیٹ ورک نہیں (ETV Bharat)

موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ بالخصوص اسکولی بچے کافی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے ہم لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور ہم کسی سے کوئی بات بھی نہیں کرسکتے ہیں اور نیٹ ورک سے متعلق کوئی کام بھی نہیں کر سکتے ہیں اور زندگی ایک دم مفلوج ہو جاتی ہے۔

چونکہ اس وقت تمام لوگ موبائل پر ہی انحصار کرتے ہیں اور تمام تر آن لائن کام بھی موبائل پر ہی کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر اسکولی طلباء بھی آن لائن ہی اپنی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ لیکن علاقہ میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے مختلف آن لائن کام و اسکولی بچوں کی آن لائن تعلیم سخت متاثر ہورہی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق موبائل نیٹ ورک خدمات پر پندرہ سو سے زائد آبادی اسی نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔ ایک جانب سرکار ملک کو ترقی یافتہ ملک تصور کررہی ہے۔ لیکن وہیں اس ترقی یافتہ دور میں بھی چھیلا ڈھانگری جیسے متعدد علاقے نیٹ ورک خدمات سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں جلد از جلد یا تو دور دراز لگے موبائل ٹاوروں کی رینج کو مزید بڑھایا جائے یا پھر علاقہ میں نیا موبائل نیٹ لگایا جائے۔ تاکہ علاقہ کے لوگوں کو موبائل نیٹ ورک کی سہولیات فراہم ہوسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details