جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سات آئی ای ڈیز اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں وکشمیر پولیس اور 16 آر آر نے سرنکوٹ کے دارا سنگلہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے سات آئی ای ڈی اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
مزید پڑھیں:راجوری میں زنگ آلود گرینیڈ اور گولیاں برآمد
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے ضلع راجوری میں 2 زنگ آلود گرینیڈ اور کچھ گولیاں برآمد کیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے راجوری کے چوکین علاقے میں ہفتے کے روز دو زنگ آلود گرینیڈ اور کچھ گولیاں برآمد کیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اس گولہ بارود کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
بتادیں کہ راجوری اور پونچھ علاقہ میں اکثر فوجی اہلکار تلاشی کارروائی کے دوران ہیتھار اور گولہ بارود برآمد کرتے ہیں۔ چونکہ یہ علاقے لائن آف کنٹرول کے نزیک ہے، اس لیے سرحد پار سے عسکریت پسند یہاں ہیتھار لانے میں کامیاب ہوجاتے ہے۔اس دوران کچھ ہیتھاروں کو سکیورٹی فورسز پکڑ لیتی ہے، جبکہ کچھ ہیتھار عسکریت پسند کمین گاہیوں میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، جس کے بعد یہ ہیتھار زنگ آلودہ ہو جاتے ہے۔