اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اتحاد لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گا: کانگریس - congress workers convention - CONGRESS WORKERS CONVENTION

کانگریس کے سینئر لیڈر جی اے میر نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی حکومت سے چھٹکارا پانے کے لیے انڈیا الائنس کو کامیاب بنانا ناگزیر ہے۔‘‘

جی
جی اے میر (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 8:36 PM IST

کانگریس کنونشن (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر):اننت ناگ - راجوری پارلیمانی نشست کے لیے پولنگ کے پیش نظر، ڈورو ویری ناگ میں انڈین نیشنل کانگریس نے انڈیا الائنس کے امیدوار میاں الطاف کی حمایت کے لیے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا۔ کنونشن میں کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن غلام احمد میر نے شرکت کی جنہوں نے میاں الطاف لاروی کی حمایت کی اور ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا۔

غلام احمد میر نے اپنے کارکنوں اور ڈورو، شاہ آباد کے عوام پر زور دیا کہ وہ 25 مئی کو اتحاد کے امیدوار میاں الطاف کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اجتماع کا مقصد آئندہ الیکشن میں اتحاد اور اجتماعی کوششوں کو تقویت دینا اور میاں الطاف لاروی کی حمایت کو مستحکم کرنا اور مضبوط ٹرن آؤٹ کو یقینی بنانا تھا۔ یاد رہے کہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر آئندہ کل ہفتہ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

جی اے میر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گزشتہ دس سالہ دور حکومت کا تذکرتہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت کو مودی حکومت اور بی جے پی کے ظلم و ستم سے چھٹکارا دلانے کے لئے انڈیا الائنس کا قیام عمل میں لایا گیا، یہ اتحاد خاص کر جموں کشمیر کے لئے ایک اہم کرداد نبھائے گا، کیونکہ بی جے پی کی حکمرانی میں سب سے زیادہ سختی جموں کشمیر کے لوگوں پر کی گئی۔‘‘ میر نے عندیہ دیا کہ ’’یہ اتحاد صرف لوک سبھا انتخابات تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھی مضبوطی سے یہ اتحاد قائم رہے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کی حساس ترین اننت ناگ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کی تیاریاں

ABOUT THE AUTHOR

...view details