سرینگر:ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ کی ایک نمایاں شخصیت اور سینئر ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگا کی گرفتاری پر علیحدگی پسند و مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے مذمت کی ہے۔ رونگا کے اہل خانہ کے مطابق انہیں جمعرات کی صبح گرفتار کر لیا۔ رونگا کے فرزند نے ایڈووکیٹ عمیر رونگا نے اس ضمن میں تشویش کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیتے ہوئے کہا: ’’میرے والد ایڈووکیٹ نذیر احمد جو جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہے، کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘
عمیر رونگا نے پیش رفت کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے گرفتاری کے حالات کی مزید تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’دوران شب قریب 1:10 بجے جموں و کشمیر پولیس کا ایک دستہ بغیر کسی گرفتاری وارنٹ کے ہمارے گھر میں داخل ہوا اور یہ کہتے ہوئے ہمارے والد کو گرفتار کر لیا کیا ’یہ اوپر سے آرڈر آیا ہے۔‘ ہم صدمے اور گہری پریشانی میں ہیں۔ ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ یہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین کو ڈرانے دھمکانے کے لیے پی ایس اے کے غلط استعمال کی ایک اور مثال نہ بنے۔