اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منتخب حج عازمین اپنے واجبات جمع کریں:حج کمیٹی

Haj Pilgrims asked to deposit Haj Arrangement Dues امسال سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے بھارت کو 1.75 لاکھ عازمین کے کوٹہ دیا ہے، جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حجاج کرام کے لیے 1.40 لاکھ نشستیں مختص ہیں جبکہ 35,005 عازمین حج گروپ آپریٹرز کے ذریعے حج فریضہ انجام دیں گے۔

Etv Bharat
منتخب حج عازمین اپنے واجبات جمع کریں:جموں و کشمیر حج کمیٹی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 8:46 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر حج کمیٹی نے تمام منتخب عازمین حج کو حج انتظامات کے واجبات جمع کرنے کی اطلاع دی۔ٹرانسپورٹ، کنٹینر چارجز ،ہوم گارڈ رضاکاروں کی خدمات، ایئر کارگو چارجز وغیرہ کے لیے حج کمیٹی کے ذریعہ جے اینڈ کے بینک کے ذریعہ اکاؤنٹ نمبر 1206040500005039 میں جمع کیے جا سکتے ہیں اور اپنی آن لائن سلپ www.jkshc.org سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ ادائیگی جموں و کشمیر بینک کی 'M-Pay' کا استعمال کرتے ہوئے بھی کی جا سکتی ہے۔

منتخب حج عازمین اپنے واجبات جمع کریں:حج کمیٹی
متعلقہ عازمین کو پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی وصولی کے وقت رقم کی رسید (پے ان سلپس) متعلقہ ڈپٹی کمشنر یا حج ہاؤس سرینگر کے دفتر میں جمع کروانے کی ضرورت ہے۔وہ عازمین جو حج ہاؤس سرینگر میں قیام وطعام کی سہولت حاصل نہیں کرنا چاہتے ہیں وہ صرف ایک ہزار روپے فی حاجی ادا کریں گے۔کشمیر ،جموں صوبے یا لداخ سے تعلق رکھنے والے عازمین جو حج ہاؤس، سرینگر میں قیام کی سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں فی رات 500 روپے کی اضافی رقم ادا کرنی ہوگی۔اسی طرح سرینگر ایمبرکیشن پوائنٹ سے سفر کرنے والے لداخ اور دیگر یوٹیز کے عازمین کو صرف 550 روپے فی یاتری جمع کرنے ہوں گے۔جبکہ دلی ،ممبئی یا دیگر ایمبرکیشن پوائنٹ سے سفر کرنے والے عازمین کو انتظامی چارجز کے طور پر صرف 300 روپے فی حاجی ادا کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:



واضح رہے رواں برس بھارت کا سالانہ حج کوٹہ 1.75 لاکھ بڑھا دیا گیا ہے۔ایسے میں نئے معاہدے کے تحت حج کوٹے میں اضافہ کیا گیا۔امسال بھی 8 ہزار 17 حجاج کرام جموں وکشمیر سے سفرِ محمود پر جارہے ہیں، ایسے میں ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے مقابلے میں سب سے زیادہ عازمین جموں و کشمیر کے ہیں۔

سال گزشتہ یعنی 2023 میں ایک اہم اقدام کے طور محرم کے بغیر کئی خواتین حج کا اپنا فریضہ انجام دیا۔امسال ملک بھر سے 6 ہزار خواتین کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جو کی محرم کے بغیر حج پر جانی چاہتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details