ترال:وادیٔ کشمیر میں سیاست کا پارہ کافی گرم ہے اور اس بیچ مختلف سیاسی لیڈروں کی جانب سے پارٹیاں بدلنے یا نئے لوگوں کا پارٹیوں میں شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس ضمن میں آج جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سائنسدان فیاض احمد میر نے آج اپنی رہائش گاہ پر، کافی تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر سیاست میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فیاض احمد میر نے کہا کہ سیاست میں شامل ہونے کا ان کا مقصد ترال سب ضلع میں ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترال میں صحت اور دیگر شعبوں میں بہت سی سہولیات کا فقدان ہے، جنہیں پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیاض احمد میر نے کہا ہے کہ وہ ترال میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں کی نوجوان نسل کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔