پلوامہ:ضلع پلوامہ میں ایک نجی اسکول کے طلباء و طالبات نے ریلی نکالی جس کا مقصد تھا کہ بچوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو پلاسٹک کے مضر اثرات کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کرنا اور اس کی روک تھام کے لئے آگے آنا تھا۔
یہ ریلی اسکول کے احاطے سے شروع ہوئی اور اسکول کے احاطے میں علاقے سے گزری۔ جب کہ بچے پلاسٹک کے استعمال کو بند کرو کے نعرے لگا رہے تھے بچوں نے ہاتھوں میں پلے گارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پلاسٹک کے مضر اثرات کے حوالے سے تحریر درج تھی۔
اس موقعے پر پرنسپل سسٹر ویرانیکا نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال اور اس کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی پروگرام وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ہم بڑے پیمانے پر ماحولیاتی عدم توازن دیکھ رہے ہیں اور یہ سب آلودگی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا جہاں بچے سکولوں سے تعلیم یافتہ ہورہے وہیں ان کو معاشرے کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرنا ضروری ہے۔