اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں ’موبائل کی پین ڈرائیو‘ کی نقاب کشائی

معروف ڈیٹا اسٹوریج کمپنی سین ڈسک نے سرینگر میں اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ کے دوران مختلف رنگوں اور ڈیزائن میں ’’الٹرا ڈوئل ڈرائیو یو ایس بی ٹائپ سی فلیش ڈرائیوز‘‘ کی نقاب کشائی انجام دی۔

سرینگر میں ’موبائل کی پین ڈرائیو‘ لانچ
سرینگر میں ’موبائل کی پین ڈرائیو‘ لانچ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 7:28 PM IST

سرینگر میں ’موبائل کی پین ڈرائیو‘ لانچ

سرینگر (جموں کشمیر) :اپنی نوعیت کے نئے اقدام میں کمپیوٹر ڈیٹا اسٹوریج کی معروف کمپنی سین ڈسک نے بدھ کو پہلی مرتبہ غیر میٹرو شہر - سرینگر، جو کہ جموں کشمیر کی گرمائی راجدھانی بھی ہے، میں اپنے نئی پروڈکٹ ’’موبائل کی پن ڈرائیو‘‘ کی نقاب کشائی انجام دی۔ کمپنی کے مطابق یہ نئے پروڈکٹ کی رسم اجرائی کے لیے سرینگر کا انتخاب ملک بھر کے غیر میٹرو شہروؓ میں بڑھتی ’’اسٹوریج‘‘ کی مانگ کے پیش نظر انجام دی گئی۔

سین ڈسک کے بھارت میں سیلز کے سینئر ڈائریکٹر خالد وانی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران سرینگر میں انجام دی گئی رسم رونمائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’یہ دلکش اور خوبصورت فلیش ڈرائیو، زیادہ اسٹوریج کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ انتہائی تیز ٹرانسفر کی رفتار سے لیس ہے اور ان ڈرائیوز کو اسمارٹ فون صارفین کے بڑھتے استعمال اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے وانی نے مزید کہا کہ جیسے جیسے اسمارٹ فون لوگوں کو ’کنٹنٹ کریٹرز‘ یا ’انفلنسرز‘ میں تبدیل کر رہے ہیں، اسٹوریج کی بھی مانگ اتنی ہی بڑھ جاتی ہے۔ علاوہ ازیں، آج کے اسمارٹ فون سے لی گئی تصاویر یا ہائی ریزولیوشن ویڈیوز بھی موبائل فونز میں اسٹور کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ سین ڈسک نے ان سب ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیول ڈرائیو یو ایس بی ٹائپ سی ڈرائیو لانچ کی ہے جو موبائل فون سے بآسانی اور کم وقت میں ڈاٹا ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت سے لیس ہے علاوہ ازیں یہ ڈرائیو کمپوٹر کے معروف ترین آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ بھی پوری طرح ہم آہنگ ہیں۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا میں جدید ترین اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح

وانی کا مزید کہنا ہے کہ اس سے ایک صارف اپنے قیمتی ڈاٹا، تصاویر یا ویڈیوز کی صورت میں حسین لمحے اور یادوں کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اسٹوریج کیپیسٹی کے حوالہ سے وانی نے کہا کہ فی الوقت کمپنی ایک ٹیرا بائٹ (ایک ہزار گیگا بائٹ) تک کی مختلف فیلش ڈرائیوز فراہم کر رہی ہے اور 689روپے سے آٹھ ہزار روپے تک آن لائن یا آف لان بآسانی حاصل کر سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details