اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ میں زنگ آلود گرینیڈ برآمد - زنگ آلودہ گرینیڈ

Rusted Grenade سکیورٹی فورسز نے کشتواڑ کے زرگر محلہ میں اتوار کے روز ایک زنگ آلود گرینیڈ کو برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فروسز نے سانبہ میں ایک جہاز نما غبارہ بھی برآمد کیا ہے جس پر پاکستانی ایئرلائنز ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا۔

Etv Bharatrusted-grenade-found-in-kishtwar-pia-balloon-found-in-samba
سکیورٹی فورسز نے کشتواڑ میں زنگ آلودہ گرینیڈ برآمد کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 4:43 PM IST

سکیورٹی فورسز نے کشتواڑ میں زنگ آلودہ گرینیڈ برآمد کیا

جموں: جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں سکیورٹی فورسز نے سڑک کے کنارے ایک گرینیڈ برآمد کیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بعد ازاں گرینیڈ کو تحویل میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے زرگر محلہ میں اتوار کی صبح سکیورٹی فورسز نے ایک گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کیا۔

ایس ایس پی کشتواڑ عبدالقیوم نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اتوار کی صبح مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع فراہم کی کہ کشتواڑ میں سڑک کے کنارے ایک زندہ گرینیڈ پڑا ہوا ہے، جس کے بعد فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بعد ازاں گرینیڈ کو تحویل میں لے لیا ہے۔ان کے مطابق گرینیڈ زنگ آلودہ ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں:سانبہ میں سکیورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات جاری

وہیں سانبہ ضلع کے سچانی وجے پور علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک جہاز نما غبارہ برآمد کیا گیا جس پر پاکستانی ایئرلائنز ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے سچانی وجے پور علاقے میں کھیت میں کام کر رہے کسانوں نے ایک جہاز نما غبارہ ، جس پر پی آئی اے لکھا تھا کو برآمد کرکے اس بارے میں فوج کو آگاہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسزکے اہلکار فوری طور پر جائے موقع پر پہنچے اور غبارے کو تحویل میں لے کر آس پاس علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔پولیس ہر زاویہ سے معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی غبارے برآمد ہونے کے اکثر واقعات جموں کے سرحدی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details