ترال:بھلے ہی بلدیاتی اداروں میں حکومت نے فنڈس کی وا گزاری کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا ہے وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں لوگ میونسپل کمیٹی سے نالاں نظر آرہے ہیں ۔ ترال کے بٹہ محلہ کے لوگوں نے میونسپل کمیٹی ترال کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے موجود بٹہ کوچہ انتہایی خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے ۔اس کی وجہ سے لوگوں کا چلنا پھرنا محال بن گیا ہے۔
انہوں نے بتایا اس کوچے کی صفایی بھی نہیں کی جارہی ہے نہ ہی اس کی ابھی تک مرمت کی گیی ہے لوگوں نے میونسپل کمیٹی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق انتہائی اہمیت کا حامل یہ کوچہ سرکاری نظروں سے اوجھل ہے جس کی وجہ سے یہاں کی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔