ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ میں نئی ریلوے لائن کے نقشہ پر احتجاج - jammu srinagar railway project - JAMMU SRINAGAR RAILWAY PROJECT
Protest in Nikloora of Pulwama: جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے ریلوے لائن متعارف کروائی جارہی ہے۔ اس لائن کے مطابق نقشے میں پلوامہ کے علاقے نیلوہ کے کئی خاندانوں کے کھیت باغ اور گھر آرہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ نقشہ تبدیل کر دیا جائے، کیونکہ ان کے گھرکا واحد ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے۔
Published : Mar 27, 2024, 3:02 PM IST
پلوامہ:مرکزی حکومت نے حال ہی میں وادی میں نئے ریل لائن پروجیکٹوں کو بقیہ اضلاع کو جموں سرینگر ریلوے پروجیکٹ سے جوڑنے کی منظوری دی ہے، لیکن مختلف اضلاع کے لوگ اس نئے ریل لائن پروجیکٹوں کی تعمیر کی مخالفت کر رہے ہیں۔ کیونکہ ان کے مطابق اس منصوبے سے ان علاقوں میں زرعی اور باغبانی کا شعبہ ختم ہو جائے گا۔
ضلع پلوامہ کے نیلورہ علاقے کے لوگوں نے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس علاقے کے باغ اور کھیتوں سے گزرنے والی نئی ریلوے لائن منصوبے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ضلع کے مختلف علاقوں اس ریل لائن کی تعمیر انجام دی جا رہی ہے۔ احتجاج میں شامل لوگ ایک ہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ ریلوے لائن کے اس پروجیکٹ کو منسوخ کیا جائے۔ اس سلسلے میں منظور احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی خاندانوں کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ زراعت ہے اور نئی ریل لائن سے ان کی آمدنی کو ختم کردے گی۔
مزید پڑھیں:آتشزدگی کے دوران 6 برسوں میں486 ہلاکتیں - Deaths During Fire Incidents
وہیں بشیر احمد بٹ نے کہا کہ یہ علاقہ مکمل طور پر زرعی اور باغبانی کے شعبے پر منحصر ہے اور اس علاقے میں نئی ریل لائن اور ریلوے سٹیشن کی تعمیر سے علاقے میں کاشتکاری کا شعبہ تباہ ہو جائے گا جو کہ آبادی کی اکثریت کا واحد ذریعہ معاش ہے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم، وزیر ریلوے، لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر، ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے پر توجہ مرکوز کریں تاکہ علاقے کے کاشتکاری شعبہ کو نقصان نہ پہنچے۔