اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ آتشزدگی میں رہاشی مکان خاکستر - House Gutted in Poonch - HOUSE GUTTED IN POONCH

سرحدی ضلع پونچھ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں رہائشی مکان اور اس میں موجود سامان خاکستر ہو گیا، تاہم آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پونچھ آتشزدگی میں رہاشی مکان خاکستر
پونچھ آتشزدگی میں رہاشی مکان خاکستر (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 7:27 PM IST

پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لیک کے سبب رونما ہوئی آگ نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کے سبب گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آتشزدگی کے سبب مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔

پونچھ آتشزدگی میں رہاشی مکان خاکستر (ای ٹی وی بھارت)

آگ کی اطلاع مقامی باشندوں نے فوری طور پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا، تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ رہائشی مکان اور اس میں موجود املاک خاکستر ہو گئیں۔ منڈی پولیس سمیت مقامی رضاکاروں نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں فائر ٹینڈرز کی مدد کی۔ آگ لگنے کی وجہ کی تصدیق نہ ہو سکی تاہم مقامی باشندوں کا غالب گمان ہے کہ آگ گیس لیک ہونے کے سبب رونما ہوئی۔

مقامی باشندوں نے متاثرین کی فوری امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔ جبکہ ایک سابق سرپنچ نے میڈیا نمائدوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بیچوں بیچ بجلی کی ترسیلی لائنز گزرتی ہیں جو کبھی بھی کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سے کئی بار گزارشات کے باوجود ترسیلی لائنز کو منتقل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آتشزدگی متاثرین کی فوری بازآبادی کی جائے: پی ڈی پی لیڈر - Anantnag Fire Victims

ABOUT THE AUTHOR

...view details