اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اخروٹ کا پیڑ گرنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان - درخت گرنے سے رہائشی مکان کو نقصان

شدید برف باری کی وجہ سے بارہمولہ کے مورہ گاؤں میں اخروٹ کے پیڑ کی شاج گرنے سے ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اخروٹ کا پیڑ گرنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان
اخروٹ کا پیڑ گرنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 12:29 PM IST

اخروٹ کا پیڑ گرنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے مورہ گاؤں میں اخروٹ کے پیڑ کی شاج گرنے سے ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آج ہوئی شدید برف باری کی وجہ سے اچانک اخروٹ کے پیڑ کی شاج گر گئی، جس کی وجہ سے اس رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔ غور طلب ہو کہ اس اخروٹ کے پیٹ کو کاٹنے کے لیے پرمیشن کی بات کی گئی تھی، جو کہ کچھ وجوہات کے چلتے ابھی تک مکمل نہیں ہوئی تھی۔

اخروٹ کے پیڑ گرنے سے جس کے مکان کو نقصان پہنچا ان کی شناخت محمد عالم خان کے طور پر ہوئی ہے۔ اس موقعے پر محمد عالم خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم رات کو سو رہے تھے، اخروٹ کا یہ پیڑ کافی بوشیدہ ہو چکا تھا، جس کی وجہ سے اس کا ایک شاخ کل رات آکر ہمارے مکان پر گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا انعقاد اب 21 فروری سے شروع

پیڑ کے گرنے سے باتھ روم اور گھر کی چھت کو کافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس پیڑ کو کاٹنے کے لیے پرمیشن مانگی تھی لیکن پرمیشن ملنے میں تاخیر ہوتی گئی اور آج یہ حادثہ درپیش آیا۔ پیڑ کے گرنے سے میرا کافی مالی نقصان ہوا ہے، میں چاہتا ہوں کہ گورنمنٹ مجھے امداد فراہم کرے۔ واضح ہو کہ اس حادثے میں مالی نقصان ہوا مگر کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details