سرینگر:ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی 75 واں یوم جہموریہ بڑے جوش وخروش سے منایا گیا ہے۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب سرمائی دارالحکومت جموں میں منعقد ہوئی، جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
ادھر گرمائی داراحکومت سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی۔جہاں میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر نے قومی جھنڈا پھیریا اور پریڈ کی سلامی لی، مارچ پاسٹ میں پولیس،سی آر پی ایف،آئی ٹی بی پی اور دیگر نیم فوجی دستوں کے علاوہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور این سی سی کیڈیٹوں نے حصہ لیا۔ تقریب پر رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
جموں وکشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے پارٹی دفاتر میں پرچم کشائی کی۔ایسے میں پردیش کانگریس کمیٹی کے مرکزی دفاتر واقع ایم اے روڈ سرینگر، اپنی پارٹی کے مرکزی دفتر سونہ وار اور بی جے پی کے دفتر راج باغ میں بھی یوم جمہوریہ کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئی۔اس موقعے پر ان عظیم سپتوں کی یاد کیا گیا جنہوں نے بھارت کا آئین دیا۔