اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رویندر رینا نے نوشہرہ اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا - Ravinder Raina filled Nomination - RAVINDER RAINA FILLED NOMINATION

رینا نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور ان کی اتحادی پارٹنر نیشنل کانفرنس پر خطے کے مہاراجاؤں کی توہین کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نےکہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ کانگریس اور ان کے اتحادیوں کو جواب دیں گے۔

رویندر رینا نے نوشہرہ اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
رویندر رینا نے نوشہرہ اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا (Image Source: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 4:00 PM IST

جموں:بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا نے جمعرات کو نوشہرہ اسمبلی حلقہ سے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کاغذات نامزدگی دائر کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رائنا نے کہا کہ پورے جموں کشمیر میں بی جے پی کی لہر ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں، کشمیر، نوشہرہ یا کوئی اور علاقہ ہو، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس انتخابی مہم میں بی جے پی کے ہزاروں کارکن بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ جب ووٹنگ ہوگی تو بی جے پی کے امیدوار بھاری اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کریں گی اور حکومت بھی بھاری اکثریت سے بنے گی۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں ایک بڑی فتح کی طرف بڑھ رہی ہے۔رائنا نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور ان کی اتحادی پارٹنر نیشنل کانفرنس پر خطے کے مہاراجاؤں کی توہین کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نےکہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ کانگریس اور ان کے اتحادیوں کو جواب دیں گے۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ راہل گاندھی اور ان کی اتحادی پارٹنر نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے انتہائی قابل احترام مہاراجاؤں کی توہین کی ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ یقینی طور پر کانگریس، راہول گاندھی اور ان کی اتحادی پارٹنر نیشنل کانفرنس کو جواب دیں گے۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں 90 اسمبلی حلقے ہیں، جن میں 7 سیٹیں درج فہرست ذاتوں اور 9 درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص ہیں۔ جموں و کشمیر میں پولنگ تین مرحلوں میں 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details